سندھ کا آئی جی بےاختیار ہے، سندھ کے کیڈر افسران کے ساتھ زیادتی کی گئی

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ کا آئی جی بےاختیار ہے، سندھ کے کیڈر افسران کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دو روز قبل ایک صاحب کو ڈی سی سینٹرل لگایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہورہی ہے، اب معاملات ڈی سی نے چلانے ہیں، بلاول نے کہا تھا کہ وہ دھرنا دیں گے اوراسلام آباد بند کردیں گے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سندھ کے کیڈر افسران کے ساتھ زیادتی کی گئی، جعلی ڈومیسائل کے بعد اب جعلی ڈی سی آگئے ہیں۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

زمرے