کراچی، غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف پولیس نے ایکشن

کراچی میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف پولیس نے ایکشن لیا ہے جس کے دوران ساؤتھ زون پولیس نے 17 بیوپاریوں کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق گرفتار کیے گئے ان 17 بیوپاریوں کے خلاف مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں۔ دوسری جانب کراچی کی مویشی منڈی میں بھی بیوپاری گاہکوں کے منتظر ہیں، امید لگائے بیٹھے ہیں کہ اتنی دور سے لائے گئے ان کے تمام جانور بک جائیں گے۔ قربانی کے لیے مویشی خریدنے آنے والے گاہکوں کو شکوہ ہے کہ جانوروں کے قیمتیں بہت زیادہ ہیں۔ کراچی میں سپر ہائی وے پر قائم ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے خوب صورت اور صحت مند گائے، بیل اور بکرے تو ہیں ہی، یہاں اونٹ بھی بڑی تعداد میں دستیاب ہیں۔ اس منڈی میں مختلف نسلوں کے5 ہزار سے زائد اونٹ بھی موجود ہیں جن پر بنائے گئے نقش و نگار نے تو ان کی شان اور بھی بڑھا دی ہے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے