سپریم کورٹ کے ججز سب سے زیادہ سیاسی انجینئرنگ کا لفظ استعمال کر رہے ہیں

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما و سینیٹر پرویز رشید کہتے ہیں کہ آج سپریم کورٹ کے ججز سب سے زیادہ سیاسی انجینئرنگ کا لفظ استعمال کر رہے ہیں، نیب کے ذریعے سیاسی انجینئرنگ کی گئی۔ عام انتخابات کو 2 سال مکمل ہونے پر ٹی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ اگر احتجاج کی کال دینا ہوتی تو 25 جولائی 2018ء کو ہی دے دیتے۔ انہوں نے کہا کہ جماعتوں نے سیکھ لیا ہے کہ احتجاج کے باعث جمہوریت بھی لپیٹ دی جاتی ہے، عوام انتخابات کو شفاف نہیں سمجھتے اسی لیے سلیکٹڈ حکومت کہا جاتا ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ جو تجربہ کیا گیا وہ منہ کے بل زمین پر گر چکا ہے، اب 2018ء کے تجربے کو دہرانا مشکل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِن ہاؤس تبدیلی کے لیے اپوزیشن کے پاس نمبر پورے نہیں ہیں، سیاسی جماعتیں بار بار نئے الیکشن کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ نون لیگی رہنما نے کہا کہ ملک کو جس دلدل میں پھنسایا گیا، اس کا واحد حل انتخابات ہی ہیں، کہنے کو پارلیمانی لیکن عملاً صدارتی نظام نافذ ہے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے