طنز و مزاح کے نامور شاعر پروفیسر عنایت علی خان کراچی میں انتقال کرگئے

طنز و مزاح کے نامور شاعر پروفیسر عنایت علی خان کراچی میں انتقال کرگئے ہیں۔ اہلخانہ کے مطابق پروفیسر عنایت علی کا انتقال گزشتہ شب دل کا دورہ پڑنے سے ہوا، مرحوم کی عمر 85 برس تھی اور کئی ماہ سے علیل تھے۔ پروفیسر عنایت علی خان 1935 میں بھارتی ریاست ٹونک میں پیدا ہوئے، نومبر 1948 میں ہجرت کے بعد حیدرآباد میں سکونت اختیار کی۔ نامور شاعر پروفیسر عنایت علی خان نے 1962 میں سندھ یونیورسٹی سے ایم اے کے امتحان میں ٹاپ کیا، اُن کی مشہور تصانیف میں ازراہ عنایت، عنایات، عنایتیں کیا کیا شامل ہیں۔ پروفیسر عنایت علی خان نے بچوں کے لیے کہانیوں اور نظموں کی دو کتابیں بھی لکھیں، ان کی نظم بول میری مچھلی کے کئی مزاحیہ قطعات زبان زد عام ہوئے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے