وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے بھائی پیر حسن احمد انتقال کرگئے

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے بھائی پیر حسن احمد انتقال کرگئے ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے بھائی پیر حسن احمد لاہور کےاسپتال میں زیر علاج تھے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے چھوٹے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ شبلی فراز نے پیر حسن احمد کی مغفرت کے لیے دُعا کرتے ہوئے کہا کہ اللّہ تعالی اعجاز شاہ کے چھوٹے بھائی پیر حسن احمد شاہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا کرے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے