ڈربی میں جاری انٹرا اسکواڈ فرسٹ کلاس میچ کا دوسرا دن بارش کی نذر

ڈربی میں انٹرا اسکواڈ فرسٹ کلاس میچ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کی نذر ہوگیا، بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے کھیل ممکن نہیں ہوسکا۔ ڈربی میں جاری انٹرا اسکواڈ فرسٹ کلاس میچ کے دوسرے دن بارش کے باعث کھیل شروع نہ ہوسکا، لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ گزشتہ روز نسیم شاہ کی گیند ہاتھ پر لگنے سے زخمی ہونے والے اوپننگ بیٹسمین امام الحق مکمل فٹ ہوگئے ہیں۔ کھیل کے پہلے دن سہیل خان کی تباہ کن بولنگ کے باعث پی سی بی گرین 113رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، سہیل خان نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پی سی بی وائٹ نے تین وکٹ کے نقصان پر 88 رنز بنا لیے تھے۔ البتہ ٹیم کے اوپنر امام الحق نسیم شاہ کی گیند ہاتھ پر لگنے کے باعث 19رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے تھے، ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ امام الحق مکمل فٹ ہیں اور میدان میں ہوں گے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے