بازاروں میں رش کے باعث کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے

چیف سیکریٹری پنجاب جواد رفیق ملک کا کہنا ہے کہ عید سے قبل بازاروں میں رش کے باعث کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے۔ چیف سیکریٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں معمر افراد، بچوں کے داخلے پر پابندی، ماسک پہننے سمیت دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص تعداد میں شہریوں کو مویشی منڈیوں میں داخلے کی اجازت دی جائے، مویشی منڈیوں کے داخلی راستے پرا سکریننگ کاؤنٹر قائم کیے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ سب سے زیادہ اہم ہے، نماز عید کے اجتماعات کیلئے فول پروف سیکیورٹی، سماجی فاصلہ یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے