پنجاب پولیس نے چند منٹوں میں چوری کا فون ٹریک کرنے کا سسٹم شروع کردیا

پنجاب پولیس نے چند منٹوں میں چوری اور گم شدہ موبائل کو ریکور کرنے والے نظام کا استعمال شروع کر دیا، جدید موبائل ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے اب موبائل فون چوری کرنے والا چور باآسانی پکڑ لیا جاتا ہے، مدعی کو جلد ہی موبائل فون واپس کر دیا جاتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے موبائل چوری کی وارداتوں کو روکنے کیلئے جدید ترین نظام متعارف کروا دیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب پولیس حکام نے اردو پوائنٹ کے ذریعے عوام کو تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ موبائل فون کی چوری روکنے اور لوگوں کو ان کے گمشدہ یا چوری شدہ موبائل واپس دلوانے کیلئے ایک خصوصی ایپ بنائی گئی ہے۔ یہ ایپ موبائل فون کی خرید و فروخت کرنے والے دکاندار استعمال کرتے ہیں۔ جب بھی کوئی دکاندار کسی شخص سے کوئی موبائل خریدتا ہے، تو اس موبائل کی تفصیلات بذریعہ موبائل ایپ پولیس کو موصول ہو جاتی ہیں۔ پھر اگر یہ موبائل چوری یا گمشدہ ہو، اور اس کی شکایات درج کروائی گئی ہو تو پھر سسٹم فوری خود سے اس کی تفصیلات بتا دیتا ہے۔ یوں پولیس جلد ہی چور کو پکڑ لیتی ہے اور جس شخص کا موبائل فون گم یا چوری ہوا تھا، اسے اس کا موبائل بھی واپس مل جاتا ہے۔ پولیس کا مزید بتانا ہے کہ لوگوں کیلئے ضروری ہے کہ اگر ان کا موبائل فون گم یا چوری ہو جائے تو فوری اس کی شکایت درج کروائی جائے۔ اگر شکایت ہی درج نہیں کروائی جائے گی تو پھر انہیں ان کا موبائل فون واپس ملنا بھی مشکل ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پنجاب پولیس کی جانب سے بنائی گئی موبائل ایپ سے ناصرف موبائل فونز کی چوری کی وارداتوں پر قابو پایا گیا ہے، بلکہ دیگر ڈکیتی کی وارداتیں بھی ناکام بنائی گئی ہیں۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے