وزیراعظم سمیت دو اہم شخصیات ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے پر غور کر رہے ہیں

وزیراعظم عمران خان سمیت دو اہم شخصیات ملک کو درپیش اس سیاسی اور معاشی بحران سے نمٹنے پر غور کر رہے ہیں جس نے پی ٹی آئی کی حکومت کو اس کے ابتدائی دو برسوں کے دوران مشکلات سے دوچار کیا اور ساتھ ہی مقامی و بین الاقوامی بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بالواسطہ اور بلاواسطہ متاثر کیا ہے۔روزنامہ جنگ میں انصار عباسی کی شائع خبر کے مطابق نیب قوانین میں اتفاق رائے کے ساتھ ترامیم کرکے احتساب کے عمل میں اصلاحات لانا انہی چیلنجز میں سے ایک ہے جن کے ذریعے بنیادی مقصد یعنی سیاسی اور معاشی استحکام حاصل کیا جائے گا۔ذریعے نے کہا کہ مباحثے اور معاملات طے کرنے کیلئے میز پر تین امور موجود ہیں۔ ان میں سے پہلا اقدام نیا نیب قانون منظور کرنا ہے جو بالکل ویسا ہی ہوگا جو پی ٹی آئی نے گزشتہ سال منظور کیا تھا لیکن یہ قانون اپنی چار ماہ کی آئینی مدت مکمل کرنے کے بعد ختم ہوگیا۔ان ترامیم میں توجہ احتساب کا ایک ایسا عمل کو جاری رکھنے پر ہوگی جن سے وہ تمام شقیں خارج کی جائیں گی جن کا نیب نے انتہائی غلط استعمال کیا ہے اور انہی شقوں کی وجہ سے ہراسگی اور ناانصافی کا ماحول پیدا ہوا ہے جس سے کاروباری افراد اور بیوروکریسی نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ دوسرا چیلنج ایف اے ٹی ایف سے جڑے 14؍ قوانین (بل) کی منظوری ہے جن میں سے تین پہلے ہی منظور ہو چکے ہیں، ایک سینیٹ سے منظور ہونا ہے جبکہ 10ابھی وعدوں کی سطح پر ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تمام بلز، جب منظور ہو جائیں گے، ملک کو بین الاقوامی اداروں سے کیے گئے وعدوں کے معاملے پر پٹری پر لائیں گے۔ہمارا مالیاتی نظام شفاف ہوگا اور اس میں منی لانڈرنگ وغیرہ نہیں ہو پائے گی۔ اس سے پاکستان پر منڈلانے والے بین عالمی برادری کی جانب سے بائیکاٹ کی شکل میں سیاہ بادل بھی چھٹ جائیں گے جس کیلئے بھارت پاکستان کیخلاف زبردست کوششوں میں مصروف ہے۔تیسرا چیلنج این ایف سی ایوارڈ ہے جس پر کام ہو رہا ہے تاکہ قرضوں اور دفاعی اخراجات کا بوجھ صوبوں کے ساتھ شیئر کیا جا سکے۔ذریعے کے مطابق، یہ کام ایسے طریقے سے کیا جائے گا کہ جس میں 18ویں ترمیم کو نہیں چھیڑا جائے گا اور اگر ضرورت ہوئی تو اس میں تھوڑی تبدیلیاں کی جائیں گی۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے