عاصم اظہر کا نیا گانا ہٹ ہوگیا

پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان اور باصلاحیت گلوکار عاصم اظہر کے نئے گانے ’سونیا‘ نے بھی کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے صرف 2 دن میں یوٹیوب پر 1ملین سے زائد ویوز حاصل کرلیے ہیں۔ اِس ضمن میں عاصم اظہر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے گانے ’سونیا‘ کی ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کی اور اُس کے ساتھ ہی مداحوں کے لیے خصوصی پیغام بھی جاری کیا۔ گلوکار نے کامیابی پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’صرف دو دن میں میرے گانے ’سونیا‘ کو ایک ملین یعنی 10 لاکھ سے زائد ویوز مل چکے ہیں، مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میں اس کے لیے آپ کا شکریہ ادا کیسے کروں۔‘ عاصم اظہر کی اِس پوسٹ پر اُشنا شاہ، مہرین سید اور صدف کنول نے بھی کمنٹ کرکے ’سونیا‘ کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے