امریکی اداکارہ اولیویا ڈی ہیوی لینڈ پیرس میں انتقال کر گئیں

مشہور ہالی ووڈ فلم گون ود دا ونڈ سے شہرت پانے والی امریکی اداکارہ اولیویا ڈی ہیوی لینڈ پیرس میں انتقال کر گئیں۔ امریکی اداکارہ اولیویا ڈی ہیوی لینڈ پیرس میں انتقال کر گئیں۔ معروف امریکی اداکارہ اولیویا ڈی ہیوی لینڈ کی عمر 104 برس تھی۔ 1939 کی فلم ‘گون ود دا ونڈ’ ہالی ووڈ کے سنہری دور کی یادگار ترین فلم تھی جس میں اداکارہ اولیویا ڈی ہیوی لینڈ ملینی کا کردار ادا کر کے نمایاں ہوئیں تھیں۔ اولیویا ڈی ہیوی لینڈ مشہور اداکارہ جین فونٹین کی بہن تھیں مگر فلمی دنیا میں ان کا اپنی بہن سے تنازع بھی رہا۔ اولیویا نے 2 اکیڈمی ایوارڈ بھی حاصل کیے، یہ 2 ایوارڈ انہیں ‘ٹو ایچ یس اون اور ‘دی ہیئرس جیسی فلموں میں اداکاری پر ملے تھے۔اداکارہ اولیویا ڈی ہیوی لینڈ 1953 سے پیرس میں مقیم تھیں، وہ دوسری عالمی جنگ سے پہلے کے فلمی دور کی آخری بڑی اداکارہ تھیں۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے