انگلینڈ کی عمدہ کارکردگی، ویسٹ انڈیز مشکلات کا شکار

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی جبکہ انگلینڈ کے جیت کے امکانات روشن ہوگئے۔ مانچسٹر میں جاری اس ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک انگلینڈ کے 399 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم صرف 10 کے اسکور پر 2 وکٹوں سے محروم ہوگئی ہے۔ ویسٹ انڈیز کو سیریز جیتنے کے لیے 389 رنز درکار ہیں جبکہ اس کے پاس 8 وکٹیں موجود ہیں۔ مہمان ٹیم کے کریگ بریتھویٹ 2 اور شے ہوپ 4 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ آوٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں جان کیمبل اور نائٹ واچ مین کیمار روچ شامل ہیں جنہوں نے بالترتیب صفر اور 4 زنز بنائے ہیں۔ پہلی اننگز میں انگلینڈ کے 369 رنز کے مقابلے میں صرف 197 رنز ہی بناسکی تھی۔ انگلینڈ کے اسٹورڈ براڈ نے تباہ کن بولنگ پرفارمنس دیتے ہوئے31 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میزبان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 226 رنز پڑ ڈکلیئر کردی اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 399 رنز کا ہدف دیا تھا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے