مونس الٰہی ایم این اے نے نیب کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی وضاحت کر دی ہے

صدرمسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ جو کیس عدالت میں ہو اس پر میں تبصرہ نہیں کرتا، سینئر صحافیوں کے اصرار پر میں یہ کہوں گا کہ مونس الٰہی ایم این اے نے نیب کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی وضاحت کر دی ہے، میں سینئر صحافیوں سے کہوں گا کہ آپ اربوں کے صفر مجھے بتا دیں تاکہ میں اس پر وضاحت کر سکوں۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ میں کئی مرتبہ کہہ چکا ہوں کہ ہم نے کسی ادارے سے کبھی کوئی قرضہ معاف نہیں کروایا، بغیر ثبوت اس طرح کے الزامات چھپوائے جاتے ہیں جس کا مقصد سیاستدانوں پر بہتان تراشی کر کے ان کوبدنام کرنا ہے، الزام لگانے والے اس بات کو ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ہم سب پارٹیوں کے ساتھ یکساں سلوک کرتے ہیں خواہ کسی کا قصور ہو یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ وہ اربوں روپے کا الزام لگاتے وقت صفروں کا خیال ضرور رکھیں، انہیں اس بات کی سمجھ ہی نہیں کہ 5 ارب میں کتنے صفر آتے ہیں، وہ کم از کم اپنے سکول کے بچوں سے ہی پوچھ لیں کہ 5 ارب میں کتنے صفر آتے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ ہم پر لگائے گئے الزامات آج سے 20 سال پہلے معرض وجود میں آئے تھے اور وہ کئی مرتبہ ختم بھی ہو چکے ہیں لیکن یہ دوبارہ ہڈیاں جوڑ کر پرانے بت کی بجائے نیا مجسمہ بنانا چاہتے ہیں

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے