ملازم کی شکایت پر علی بابا کے بانی ’جیک ما‘ کو طلب کرلیا

بھارت کی ایک عدالت نے سابق ملازم کی شکایت پر علی بابا کے بانی ’جیک ما‘ کو طلب کرلیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق چینی ای کامرس کمپنی علی بابا کے سابق ملازم نے جیک ما پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سينسر شپ اور فیک نیوز کی نشاندہی کرنے پر ملازمت سے ہٹایا تھا۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ جيک ما اور دیگر 12 ملازمین کو 29 جولائی کو نئی دلی کی عدالت ميں پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ خبرایجنسی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت چین کشیدگی کے سبب علی بابا سميت 57 چینی ایپس پر بھارت میں پابندی لگا دی گئی ہے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے