ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر ٹریفک پولیس کا اہلکار معطل

اسلام آباد ٹریفک پولیس کا اہلکار یاسر آفتاب یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر معطل کردیا گیا۔ ٹریفک پولیس اسلام آباد کے مطابق اہلکار یاسر آفتاب کی یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیوز وائرل ہوجانے کے بعد اسے معطل کیا گیا ہے، اہلکار نے ویڈیوز بنا کر ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کاکہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ ایس ایس پی ٹریفک کو پیش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں لیڈی کانسٹیبل وفا توقیر کو بھی ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ برطرفی کے بعد وفا توقیر بھی غصے میں آ گئیں اور کہا کہ محکمے نے اُن پر ظلم کا پہاڑتوڑا ہے، ویڈیو زبنانے کا شوق ضرور ہے لیکن انہیں صرف اپنے موبائل میں رکھتی تھی۔ وفا توقیر نے بتایا کہ یہ ویڈیوز 8 ماہ قبل ٹریننگ کے دنوں میں بنائی تھیں ، کس نے لیک کیں یا کرائیں انہیں معلوم نہیں ہے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے