عید الاضحیٰ ہرلحاظ سےایک بڑادن ہے، قربانی ایسے کریں کہ وبامیں تیزی نہ آئے

عوام سےاپیل ہےعید پرایس اوپیزپرعملدرآمدکریں۔ پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ عید پر ایس او پیز پر عمل کریں۔ بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کوروناکی وباابھی تک موجود ہے، قربانی ایسےکریں کہ وبامیں تیزی نہ آئے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ ہرلحاظ سےایک بڑادن ہے، قربانی ایسے کریں کہ وبامیں تیزی نہ آئے، کوروناکی وباابھی تک موجود ہے۔ خیبر پختونخواہ میں کورونا کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد میں واضح کمی آئی ہے۔ مزید بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عید پرتفریحی مقامات پرجانے سے گریز کرناچاہیے، خیبرپختونخو حکومت کا کورونا کاپھیلاوَ روکنے کےلیے کردار اہم رہا، کورونا سے نمٹنے کے لیے خیبر پختو نخوا حکومت نے اقدامات کیے۔ خیال رہے کہ اس وقت پاکستان میں کورونا کی صورتحال بہتری کی طرف جا رہی ہے لیکن عوام کو تلقین کی جا رہی ہے کہ وہ عید قرباں پر تمام ایس او پیز پر عمل کریں تا کہ صورتحال اسی طرح بہتری کی طرف جاتی رہے۔ تاہم اس حوالے سے خیبرپختونخواہ کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کا اعلان سامنے نہیں آیا لیکن پنجاب حکومت نے عید کے موقع پر صوبے بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا تھا۔ اس حوالے سے ،چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا ہے کہ عید الاضحیٰ پر بازاروں میں خریداری کی سرگرمیوں سے کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے، جس پرصوبائی حکومت نے مفاد عامہ میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیر صدارت اجلاس ہوا،جس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن اور مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری پرائمری ہیلتھ محمد عثمان کمشنر لاہور،‏ڈی آئی جی آپریشنز اور سیکریٹری بلدیات نے بھی شرکت کی ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا کی روک تھام کیلئے عید الاضحیٰ کے موقع پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ اضلاع میں مویشی منڈیوں کے اوقات کار بڑھانے کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو تفویض کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے