اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان شدید جھڑپیں

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لڑائی ہوئی ہے تفصیلات کے مطابق 27 اور 28 جولائی کی درمیانی رات حزب اللہ کی طرف سےاسرائیلی ڈیفنس فوج (آئی ڈی ایف ) پر لبنان اسرائیل بارڈر پر مزائلوں سے حملہ کیا گیا۔ اسرائیلی ڈیفنس سسٹم نے تمام میزائیلوں کو ہوا ہی میں ناکام بنا دیا۔ بعدازاں دونوں طرف سے گولہ باری اور فائرنگ کی گئی۔ تاہم کسی بھی جانی نقصان کی تصدیق اسرائیل اور حزب اللہ کی جانب سے نہیں کی گئی ۔یاد رہے کہ 26 جولائی کو اسرائیل انٹیلیجنس ایجنسیوں کی طرف سے اس حملہ کی وارننگ دی گئی تھی۔ جس کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے حزب اللہ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل پر کسی بھی قسم کا حملہ حزب اللہ کو مہنگا پڑ سکتا ہے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے