اسرائیل کی ہزاروں ویب سائٹس اور اکاونٹس کو ہیک کر لیا گیا

اسرائیل کی ہزاروں ویب سائٹس اور اکاونٹس کو ہیک کر لیا گیا۔ گمنام ہیکنگ ٹیم کی طرف سے ہیک شدہ ویب سائٹس اور اکاونٹس پر ایک تصویر لگائی گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیل کا تجارتی حب تل ایب تباہ ہورہا ہے اور اسرائیلی وزیراعظم آگ اور حملہ سے بچنے کی کوشش میں ہیں۔ اور تصویر پر انگلش اور عبرانی زبان میں لکھا گیا ہے کہ بڑے سر پرائز کے لئے تیار رہیں۔ ہیکرز کی جانب سے مختلف ایپلیکشنز اور ویب سائٹس پر وزیٹرز سے کیمرہ استعمال کرنے کی اجازت بھی مانگی گئی تاکہ ویب سائٹس یا ایپلیکیشن وزٹ کرنے والے کی تصاویر لی جاسکیں۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے اسرائیل کی کئی بڑی شخصیات کے ٹویٹر اکاونٹس بھی ہیک ہوچکے ہیں

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے