لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ جمع کروا دی گئی

لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ جمع کروا دی گئی۔ میاں نواز شریف پلیٹ لیٹس، شوگر، دل، گردے اور ہائی بلڈ پریشر کے امراض میں مبتلا، معالجین کی ہسپتال کے قریب رہائشگاہ رکھنے کی ہدایت ، تفصیلات کے مطابقسابق وزیر اعظم نواز شریف کی لاہور ہائیکورٹ میں تازہ ترین رپورٹ جمع کروا دی گئی۔ رپورٹ میں نواز شریف کو کرونا وباء کے باعث گھر سے باہر نکلنے سے منع کیا گیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق نواز شریف پلیٹ لیٹس، شوگر، دل، گردے اور ہائی بلڈ پریشر کے امراض میں مبتلا ہیں ۔ میڈیکل رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ میاں نواز شریف کا اس کرونا وباء کے دوران کہیں باہر نکلنا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے، نواز شریف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ورزش کے ساتھ طبی ماہرین سے مسلسل رابطے میں رہیں اور اپنی رہائش گاہ علاج گاہ کے قریب رکھیں۔ میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف دل کے مرض کی وجہ سے انتہائی خطرے میں ہیں اور دل کو خون سپلائی مناسب نہیں ہو رہی نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس 4 دسمبر، 15 دسمبر 2019 اور 13 جنوری , 12 فروری، 18 مارچ اور 28 اپریل 2020 ء کو بھی ہائیکورٹ میں جمع کروائی جا چکی ہیں۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے