ایک پیاری سی بچی چار گھنٹے بعد جب دنیا میں آئی تو

پاکستان میں طبی سہولیات اور غریبوں کی حالت انتہائی پریشان کن ہے اور اب ایسا ہی ایک واقعہ شوبز چھوڑنے والی رابی پیرزادہ نے شیئرکیا۔ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ ایک آدمی کا فون آیا میری بیوی مر جائے گی اگر آپریشن نہیں کیا ،گاوںں کی نرس 15ہزار مانگ رہی ہے، میں نے اس نرس کو خود فون کرکے کوشش کی مگر وہ کہتی ہے پہلے پیسے دو، گائوں دور تھا، خود جاکرجب اس عورت کی حالت دیکھی تو احساس ہوا غریب خود ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے، وہ نرس پڑھی لکھی بھی نہیں تھی۔انہوں نے مزید لکھا کہ ایک پیاری سی بچی چار گھنٹے بعد جب دنیا میں آئی تو لگا اللہ سب کا وارث ہے، کہاں سے مجھے بھیجا اور کتنی پیاری گڑیا تحفے میں دی۔ دوسروں پر نقطہ چینی یا برائیاں ڈھونڈنے سے اچھا ہے وہ کام کریں جس سے اللہ خوش ہو۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے