جہاں بھی بارش ہوئی ہے وہاں نقصان ہوا ہے، شازیہ مری

رکن قومی اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ ہمیں کراچی سے متعلق لیکچر نا دیا جائے۔ قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نےا ظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جہاں بھی بارش ہوئی ہے وہاں نقصان ہوا ہے، کراچی میں بارش نظر آتی ہے لاہور، کے پی میں بارش پر کوئی بات کیوں نہیں کرتا۔ شازیہ مری نے کہا کہ کراچی میں ایسے حالات بھی رہے کہ لوگوں کو کہا گیا کہ زیور بیچ کر اسلحہ خریدیں، میں سب کے کچے چٹھے کھول سکتی ہوں لیکن ہمیں قومی معاملات پر بات کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا پاکستان ہےجبکہ یہ کوئی اور ایجنڈے پر کام کرتے ہیں، ہمارے صوبائی وزراء کراچی کی سڑکوں پر نظر آرہے تھے۔ شازیہ مری نے مزید کہا کہ کراچی کے عوامی نمائندے کہاں غائب تھے، یہ ووٹ لےکر سو جاتے ہیں۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے