کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں واقع بنارس چوک کے قریب بچہ گٹر میں گر گیا، لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو نکال کر بچا لیا۔ بنارس چوک پر کیفے الوطن کے سامنے گزشتہ روز علاقے میں گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے بچے کو گٹر نظر نہیں آیا اور وہ اس میں گر گیا۔ بعض علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو نکالنا شروع کیا۔ علاقہ مکینوں نے بچے کو گٹر میں ڈنڈے پکڑانے کی کوشش کی تاکہ وہ اسے پکڑ کر باہر آسکے لیکن گٹر میں پانی اتنی تیزی سے گر رہا تھا کہ نہ تو بچے کو مدد کرنے والے لوگ نظر آ رہے تھے اور نہ ہی لوگوں کو بچہ نظر آ رہا تھا۔ کچھ لوگوں نے گٹر میں ہاتھ ڈال کر بچے کو نکالنے کی کوشش کی تو بچہ خوش قسمتی سے ان کا ہاتھ پکڑ کر باہر آ گیا۔ مذکورہ بچہ گٹر سے نکلنے کے بعد نیم بے ہوشی کی حالت میں تھا جسے علاقہ مکینوں نے نکالنے کے بعد اسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد ملنے کے بعد بچہ ٹھیک ہو گیا۔

This Post Has 5 Comments
Pingback: itemprop="name">Video from Karachi shared as boy rescued from manhole during heavy rains in Mumbai - Swadesi Media
Pingback: itemprop="name">Video from Karachi shared as boy rescued from manhole during heavy rains in Mumbai - Current Shots
Pingback: itemprop="name">Video from Karachi shared as boy rescued from manhole during heavy rains in Mumbai – Radio Free
Pingback: itemprop="name">कराची की बारिश में एक लड़का मैनहोल में गिर गया, वीडियो मुंबई का बताकर शेयर किया गया – Alt News – Farzi Khabar
Pingback: itemprop="name">भरी वर्षा के चलते गटर में से बच्चे को बचाने का वीडियो मुंबई से नहीं बल्कि पाकिस्तान से है। – FactCrescendo | The leading fact-checking website in India
Comments are closed.