پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ، لانس نائیک شہید

خیبر پختون خوا کے مالاکنڈ ڈیویژن کے ضلع باجوڑ میں واقع چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس میں پاک فوج کے لانس نائیک شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختون خوا کے مالاکنڈ ڈیویژن کے ضلع باجوڑ میں واقع چیک پوسٹ پر موجود پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر سرحد پار سے دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد حملے میں لانس نائیک سمیع اللّٰہ شہید ہوئے ہیں۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق شہید لانس نائیک کے جسدِ خاکی کو کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ حملے میں چیک پوسٹ کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے