انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی کرکٹرز کی نئی کٹس ڈربی پہنچ گئی

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی کرکٹرز کی نئی کٹس ڈربی پہنچ گئی، شان مسعود نے ہر کرکٹر کو اس کی کٹ پہنچائی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز پانچ اگست سے شروع ہوگی، اس سیریز کیلئے پاکستانی کرکٹرز کی نئی وائٹ کٹس ڈربی پہنچ دی گئی ہے۔ اوپننگ بیٹسمین شان مسعود نے قومی کرکٹ ٹیم کپتان اظہر علی، نائب کپتان بابر اعظم، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور دیگر کو ان کے کمروں میں کٹ پہنچائی اور اس سارے عمل کی وڈیو بھی بنائی۔ قومی کرکٹرز نے نئی کٹ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ آخر میں پاکستانی کرکٹرز نے سیلفی وڈیو میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے