دنیا بھر میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 68 لاکھ 99 ہزار تک جا پہنچی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 68 لاکھ 99 ہزار 9 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 63 ہزار 539 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 57 لاکھ 73 ہزار 298 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 66 ہزار 449 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 4 لاکھ 62 ہزار 172 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔ امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 52 ہزار 320 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 44 لاکھ 98 ہزار 343 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے امریکا میں 21 لاکھ 60 ہزار 129 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 18 ہزار 992 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 21 لاکھ 85 ہزار 894 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 88 ہزار 634 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 24 لاکھ 84 ہزار 649 تک جا پہنچی ہے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے