شربت کی ریڑھی لگا کر مزدوری کرنے والے بچے نے پری میڈیکل سکالرشپ حاصل کرلی

پانچویں کلاس سے شربت کی ریڑھی پر کام کرنے والے حذیفہ نے گذشتہ سال ملتان بورڈ کے میٹرک کے امتحانات میں 1100 میں سے ایک ہزار 50 نمبرحاصل کیے تھے۔حذیفہ کے والد کا انتقال ہوچکا ہے اور وہ گزشتہ 5 سال سے اپنی والدہ اور 4 چھوٹے بہن بھائیوں کی کفالت کا بوجھ بھی اٹھارہا ہے۔میٹرک امتحان میں سائنس گروپ میں1100میں سے 1050 نمبر حاصل کرنے والا حذیفہ ملک اب سکالرشپ پر نجی کالج سے پری میڈیکل کر رہا ہے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے