پاک فوج کراچی کی صفائی میں حصہ لے، وزیراعظم کا حکم

وزیر اعظم عمران خان نے پاک فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ کراچی کی صفائی کے آپریشن میں حصہ لیں ۔ یہ بات وزیر اعظم نے سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں کہی۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں نے پاک آرمی کو بھی کہہ دیا ہے کہ وہ کراچی کی صفائی میں حصہ لیں۔دریں اثناءوزیر اعظم عمران خان نے کراچی میں حالیہ بارشوں کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو برساتی نالوں کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کے عوام کو اس مشکل صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے