سجل کے لئے مداح کی طرف سے تحفہ اور خط

پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کو اُن کی مداح کی جانب سے ایک خوبصورت تحفہ اور خط موصول ہوا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں کچھ گفٹ اور ایک طویل خط شیئر کیا اور ساتھ ہی اپنی مداح کو ٹیگ بھی کیا۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سجل نے تمام مداحوں سے محبت کا ظہار کرتے ہوئے خصوصی طور پر تحفہ دینے والی مداح کا شکریہ ادا کیا۔ سجل کی مداح نے سجل کیلئے لکھے گئے خط میں اپنی محبت اور دلی رغبت کا اظہار کیا کہ سجل کا دنیا میں ہونا ایک بہترین احساس ہے، ساتھ ہی مداح نے یہ فرمائش بھی کی کہ وہ احد اور اپنی تصاویر پوسٹ کرتی رہا کریں۔ خط کے ساتھ سجل کے کیرئیر سمیت عام طور پر تہواروں میں شیئر کی جانے والی تصویروں کا ایک کارڈ نما تحفہ بھی بھیجا جو سجل کو بے حد خوبصورت لگا۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے