ترک ادا کارہ کو پاکستان میں اپنا نمبر ون مل گیا

پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان اور تمغہ امتیاز مہوش حیات کی جانب سے بھی تُرک اداکارہ اسراء بلجیک کے مختصر سے ٹوئٹ پر ردعمل دیا گیا ہے۔ دو روز قبول شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اسراء بلجیک نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانیوں کے لیے ایک انوکھا ٹوئٹ کیا تھا۔ اسراء بلجیک نے اپنے مختصر ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’انہیں پاکستان میں اپنا نمبر ون مل گیا ہے۔‘ تُرک اداکارہ کے اس ٹوئٹ کے بعد سے جہاں سوشل میڈیا صارفین شدید شش و پنج میں مبتلا ہیں تو وہیں شوبز ستارے بھی اسراء بلجیک کے اس ٹوئٹ پر مختلف اندازے لگاتے نظر آرہے ہیں۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے