نیب حکام سے منظور وسان کے خلاف جاری آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق انکوئری رپورٹ طلب

سندھ ہائیکورٹ نے نیب حکام سے منظور وسان کے خلاف جاری آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق انکوئری میں ابتک ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کردی۔ پی پی رہنما منظور وسان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے متعلق انکوئری میں درخواست ضمانت پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ دوران سماعت نیب پراسیکوٹر نے عدالت کو بتایا کے منظور وسان کے خلاف انکوائری مکمل کرلی ہے، انکوائری مکمل ہونے کی تفصیلات ہیڈ کوارٹر ارسال کردی ہیں۔ نیب پراسیکوٹر نے بتایا کہ منظور وسان کے بینک اکاوئنٹس، منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیا انکوائری کو انوسٹی گیشن میں تبدیل کیا جائے گا ؟ عدالتی استفسار پر نیب پراسیکوٹر نے کہا کے انکوائری کو انوسٹی گیشن میں تبدیل کرنا ہے یا نہیں، چیئرمین نیب ہی فیصلہ کریں گے جواب آنے تک سماعت ملتوی کردی جائے۔ عدالت نے نیب حکام سے منظور وسان کے خلاف ابتک ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ بھی طلب کرتے ہوئے سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کردی اور منظور وسان کی ضمانت میں بھی آئندہ سماعت تک توسیع کر دی۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے