سوشانت کی گرل فرینڈ ریحا چکربورتی کے خلاف ایف آئی آر درج

بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے والد کے کے سنگھ نے سوشانت کی گرل فرینڈ ریحا چکربورتی کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی ہے، جس میں سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ پٹنہ (بہار) پولیس کی ایک چار رکنی ٹیم ممبئی روانہ ہوگئی ہے، جہاں وہ بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے کیس کی تفتیش کے حوالے سے اداکارہ ریحا چکرابورتی اور ان کے خاندان کے چار افراد سے سوالات کرے گی۔ بھارتی پولیس کے سینٹرل رینج کے انسپکٹر جنرل سنجے کمار سنگھ نے بتایا ہے کہ آنجہانی سوشانت سنگھ کے والد کے کے سنگھ نے (جو کہ ایک ریٹائرڈ سرکاری افسر ہیں)، گزشتہ روز ہی ریاست بہار کے صدر مقام پٹنہ کے راجیونگر پولیس اسٹیشن میں ریحا چکربورتی اور ان کے خاندان کے چار افراد کے خلاف تعزیرات ہند کے مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر کا اندراج کروایا ہے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے