امریکا میں پولیس کے اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوس ہوکر مظاہرین کو گرفتار کرنے لگے

امریکا میں پولیس کے اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوس ہوکر مظاہرین کو گرفتار کرنے لگے، حراست میں لینے کے لیے پولیس موبائلوں کی بجائے سادہ گاڑیاں استعمال کی جانے لگیں۔ نیویارک کے علاقے مین ہٹن سے لڑکی کو مشکوک انداز سے گرفتار کیا گیا تھا۔ جس کے سبب سوشل میڈیا پر افواہ پھیل گئی تھی کہ بعض افراد مظاہرے میں شامل اٹھارہ برس کی بے گھر لڑکی کو اغوا کرکے لے گئے ہیں۔ پولیس نے بیان جاری کرکے وضاحت کی ہے کہ سیکنڈ ایونیو اور پچیس اسٹریٹ پر جس لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، اسے پولیس نے کیمرے توڑنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ نیویارک کے مئیر بل ڈی بلاسیوکا کہنا ہے کہ یہ گرفتاری غلط مقام اور غلط وقت پر کی گئی۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے