شادی کے روز دلہن کی پر اسرار ہلاکت کا معمہ، دولہا گرفتار

شادی کے روز دلہن کی پر اسرار ہلاکت کا معمہ حل ہو گیا ہے۔پولیس نے دولہے کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شادی کی پہلی رات پراسرار موت مرنے والی دلہن کا معمہ بالآخر حل ہوگیا ہے۔دلہن کی سات ماہ بعد آنے والی فرانزک رپورٹ میں تشدد کی تصدیق ہو چکی ہے۔جس کے بعد پولیس نے ملزم دلہا کو گرفتار کر لیا ہے۔
یہ واقعہ لاہور کے فیکٹری ایریا میں پیش آیا تھا جہاں سات ماہ قبل دلہن سویرا کی لاش کمرے سے ملی تھی جبکہ شوہر بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔اس وقت سسرالیوں کی جانب سے کوئلے کی انگیٹھی سے گیس بھر جانے کے باعث اسے حادثہ قرار دے دیا گیا تھا۔تاہم فرانزک رپورٹ میں سویرا کے سینے اور جسم کے دیگر اعضاء پر تشدد کے نشانات پائے گئے۔ جبکہ پھیپھڑوں سے امونیا گیس کے نمونے بھی ملے ہیں۔ تفتیشی افسران کے مطابق واقعہ قتل ثابت ہوا ہے۔شوہر کو گرفتار کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم ابھی تک دل کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔یاد رہے لاہور میں ایسے واقعات پہلے بھی رونما ہوچکے ہیں، جب ایک نوجوان دلہے کو شادی کے صرف تین دن بعد اپنی دلہن کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ مبینہ قاتل ایک دوسری خاتون میں دلچسپی رکھتا تھا اور اس نے مقتولہ سے شادی خاندانی دبا ئوکے باعث کی تھی۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے