ڈالر اور برطانوی پاونڈ کی قیمت میں اضافہ، یورو مستحکم

انٹر بینک میں بدھ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 65 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 65 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 166.35 روپے سے بڑھ کر 167 روپے اور قیمت فروخت 166.5 روپے سے بڑھ کر 167.20 روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 166.20 روپے سے بڑھ کر 166.70 روپے اور قیمت فروخت 166.60 روپے سے بڑھ کر 167.20 روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 2 روپے کی کمی ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 192.50 روپے اور قیمت فروخت 194.50 روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 211.00 روپے سے بڑھ کر 213 روپے اور قیمت فروخت 213 روپے سے بڑھ کر 215 روپے ہوگئی۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے