انسداد دہشتگردی اور اقوام متحدہ ترمیمی بل پر ساتھ دینے کا شکریہ ادا کرتا ہوں

وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ ایسا نہیں ہو گا کہ کلبھوشن یادیو راتوں رات فرار ہو جائے۔ ایوان ِبالا (سینیٹ ) کے اجلاس میں بلوں کی منظوری کے بعد اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انسدادِ دہشت گردی (ترمیمی) بل 2020ء اور اقوام متحدہ (سیکیورٹی کونسل) (ترمیمی) بل 2020ء کی منظوری پر ایوانِ بالا کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلنے کی سازش کر رہا ہے، بھارتی عزائم خاک میں ملا دیئے، بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑے گی، پاکستان کو اب گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلوں کی منظوری پر اس ایوان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ثابت ہوا ہے کہ یہ ایوان سنجیدہ ہے اور اس کے ارکان میں فہم و فراست ہے اور وہ جماعتی حدود و قیود کو پھلانگ کر ملکی مفادات کو اولیت دیتے ہیں، جے یو آئی ف کے سوا تمام اپوزیشن جماعتوں نے بھی بل کی حمایت کی ہے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے