ن لیگ نے مجھے پارٹی میں شمولیت کی آفر کرائی تھی، وزیر خارجہ

ن لیگ نے مجھے پارٹی میں شمولیت کی آفر کروائی تھی۔ نجی ٹی وی چینل میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ 2013 میں ن لیگ نے انہیں پارٹی میں شمولیت کی آفر کروائی تھی۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بھی کہا گیا تھا کہ آپ کو آئندہ الیکشن کے بعد وزیر خارجہ بنا دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میں نے اس آفر کو ٹھکرا دیا تھا، میں مستقبل کا فیصلہ صبر و تحمل سے لینا چاہتا تھا، پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ میں نے خود اپنی مرضی سے کیا تھا۔بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ اپنے دل کی سنی ہے، اگر میں چاہتا تو 2013 میں شمولیت اختیار کر لیتا، اس وقت ن لیک کا طوطی بول رہا تھا، لیکن میں نے ایسا نہیں کیا کیونکہ مجھے تحریک انصاف میں شامل ہونا تھا اور اب میرا فیصلہ درست ثابت ہو گیا ہے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے