ایک اور مشہور ریسلر آنکھ سے محروم ہوگئے

ڈبلیو ڈبلیو ای را میں ریسلر بڈی مرفی اور سیتھ رولنز نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں الیسٹر بلیک دائیں آنکھ سے محروم ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای ’را‘ میں ریسلر بڈی مرفی اور سیتھ رولنز الیسٹر بلیک پر حملہ آور ہوئے اور ریفری نے بیچ بچاؤ کرواکے دونوں کو علیحدہ کردیا۔ سیتھ رولنز جو غصے میں بپھرے ہوئے تھے ،انہوں نے بڈی مرفی کو اکسایا کہ وہ الیسٹر بلیک کی آنکھ ضائع کریں، سیتھ نے مرفی کو تھپڑ رسید کیا اور کہا کہ جاؤ اس کی آنکھ ضائع کرو۔ بڈی مرفی نے تھپڑ کھانے کے بعد الیسٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کی آنکھ ڈیسک پر رکھ کر اسے دونوں ہاتھوں سے دبا دیا جس کے نتیجے میں الیسٹر آنکھ سے محروم ہوگئے۔ اس کے بعد رے میسٹریو کے بیٹے ڈنڈا لے کر رنگ سے باہر آئے اور سیتھ رولنز، بڈی مرفی کی خوب دھلائی کی، میسٹریو کے بیٹے کی پٹائی کے بعد دونوں ریسلرز رنگ سے بھاگ گئے۔ بعدازاں ریفری نے الیسٹر بلیک کو میسٹریو کی مدد سے رنگ سے باہر منتقل کیا۔ اس سے قبل ریسلر سیتھ رولنز نے رے میسٹریو کی آنکھ ضائع کی تھی لیکن اس وقت انکشاف ہوا تھا کہ میسٹریو جعلی آنکھ لگا کر رنگ میں اترے تھے اور وہ آنکھ انہوں نے کسی کمپنی سے لاکھوں ڈالر میں خریدی تھی

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے