وزیراعظم عید منانے نتھیا گلی پہنچ گئے

وزیراعظم پاکستان عمران خان فیملی کے ہمراہ عید الاضحی منانے پر فضا سیاحتی مقام نتھیاگلی پہنچ گئے، عمران خان تین روز تک نتھیا گلی میں قیام کریں گے۔میڈیا رپورٹ کیمطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان ایبٹ آباد کے پْر فضا سیاحتی مقام نتھیاگلی پہنچ گئے، موسم کی خرابی کے باعث وزیراعظم ہیلی کاپٹر کے بجائے بذریعہ مری روڈ نتھیاگلی پہنچے۔وزیراعظم نے نتھیاگلی کےدورہ کے دوران پروٹوکول بھی انتہائی کم رکھا، عمران خان تین روز تک نتھیا گلی میں قیام کریں گے اور فیملی کے ہمراہ عید الاضحٰی منائیں گے جبکہ نمازِعید کے ساتھ قربانی بھی وہی کریں گے۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے عید قرباں سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگرلاپرواہی برتی گئی تووائرس کے زیادہ پھیلنے کا خطرہ بڑھ جائے گا، احتیاط سیہی صورتحال پر قابو پاسکتے ہیں۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے