گورنر بلوچستان کی گورنر ہاؤس میں عید

گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نےچیف سیکرٹری فضیل اصغر ، گورنر ہاؤس کے عملے کے ہمراہ عید الاضحی کی نماز گورنر ہاؤس کےسبزہ زار پر ادا کی۔ نمازعید کےبعد ملک کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور قیام امن کیلئے دعا کی گئی ، جبکہ ملک میں قیام امن کیلئےجانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے بھی دعا کی گئی۔ نمازعید کی ادائیگی کے موقع پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد کیا گیا۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے