آغا علی اور حنا الطاف شادی کے بعد پہلی عیدالاضحیٰ ساتھ منا رہے ہیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی آغا علی اور حنا الطاف شادی کے بعد پہلی عیدالاضحیٰ ساتھ منا رہے ہیں اور خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آغا اور حنا کی جانب سے سیلفیز اور تصویریں شیئر کیں جس میں حنا نے گجرے، جھمکے اور گلابی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ اپنے قریبی دوستوں اور آغا علی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے حنا نے بتایا کہ وہ اور آغا قریبی دوستوں کے ساتھ عید کے موقع پر جمع ہوئے۔ اداکارہ نے بتایا کہ اُن کے دوست احمر سہیل اور اُن کی اہلیہ سحر احمر نے مزے مزے کے کھانے بنائے اور وہ ان کی کھانا پکانے کی مہارت دیکھ کر حیران رہ گئیں۔انہوں نے بتایا کہ اس مختصر سی ملاقات میں احمر اور آغا نے انہیں خُوب ہنسایا، جبکہ حنا خود اپنے گجروں کیلئے پرجوش دکھائی دے رہی تھیں۔ اپنی پوسٹ کے ذریعے انہوں نے تمام مداحوں کو عید کی مبارکباد بھی دی۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے