مقبوضہ وادی میں نماز عید کے اجتماعات پر پابندی

مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی جاری ریاستی دہشت گردی کے پیش نظر مقبوضہ وادی میں نماز عید کے اجتماعات پر پابندی لگادی گئی۔قابض انتظامیہ نےکشمیریوں کو نماز سے روکنے کے لیے عید گاہوں، مساجد پر تالے لگا دیئے ہیں جبکہ مقبوضہ وادی میں رکاوٹیں کھڑی کر کے راستے خار دار تاروں سے بند کر دیئے گئے ہیں ۔بھارتی پولیس کی جانب سے صبح سویرے لاؤڈ اسپیکر پر لوگوں کو گھروں میں رہنے کے اعلانات کیے گئے جس کے نتیجے میں محصور کشمیریوں نےگھروں پر ہی نماز عید ادا کی ۔ بھارتی قابض انتظامیہ کی جانب سے پابندیوں کے باعث وادی میں قربانی کا فریضہ بھی انتہائی محدود پیمانے پر ادا کیا جا سکا۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے