کراچی ڈکیتی کی واردات، شہری نے ڈاکو کا موٹر سائیکل چھین لیا

کراچی میں ڈکیتی کی انوکھی اور دلچسپ واردات ہوئی جہاں ڈاکو نے شہری کا موبائل فون اور پرس جبکہ شہری نے ڈاکو کی موٹر سائیکل چھین لی۔ تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار ایک ملزم نے شہری کو لوٹنے کی کوشش کی۔ ڈاکو نے شہری کو اسلحہ نہیں دکھایا بلکہ بس ردب و دبدبے سے شہری کو ڈرانے کی کوشش کی جس پر شہری نے موبائل فون اور نقدی دے دی۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم شہری کو لوٹ کر فرار ہونے لگا تو شہری نے ڈاکو کو دھرلیا اور موٹرسائیکل چھین لی لیکن جب شہری ملزم کو سکیورٹی گارڈز کے حوالے کر کے پولیس کو آگاہ کرنے کے لیے بھاگا تو اس دوران ملزم سیکیورٹی گارڈز کی آنکھوں میں دھول جھونک کر موبائل اور نقدی لے کر فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق ڈاکو سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکل 2016ء میں لائنز ایریا سے چوری کی گئی تھی۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے