کرین سے قربانی کا بیل اتارتے پوئے گر پڑا

سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں شہری نے سنتِ ابراہیمی کے لئے بیل چھت پر پالاتھا۔ عید سے ایک روز پہلے یہ واقعہ پیش آیا۔ شہری نے بیل کو نیچے اتارنا چاہا تو کرین سے اُتارتے ہوئے بیل توازن برقرار نہ رکھ سکا اور دھپ سے زمین پر گرا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور دوبارہ نہ اٹھ سکا۔ بیل کو غلط طریقے سے باندھنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔ بیل گرتے ہی شہری نے اس کے مرنے سے قبل اسے ذبح کردیا۔ بیل کے زمین پر گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے