کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف بین الاقوامی تحریک کا حصہ بنیں

ہندو انتہا پسند پانچ اگست کو نیویارک میں بابری مسجد کی شہادت کا جشن منائیں گے جس کے ردعمل میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اقوام متحدہ کے گرد انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔ اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا (اکنا) کی کونسل فار جسٹس کی جانب سے اس زنجیر کا اہتمام کیا گیا جس میں شمولیت کے لیے اس لنک پر دیے گئے فارم کو بھرنا ہوگا اور 5 اگست کو اس کی ویب سائٹ، یوٹیوب اور فیس بک پر براہ راست نشریات میں شرکت کرنی ہوگی۔ ّکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے کے لئے اس لنک پر فارم مکمل کریں اور بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں۔
https://icnacsj.org/chainforkashmir
فارم پر کرنے والے ہر شخص کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل خط بھیجا جائے گا جس میں کشمیریوں پر بھارت کے مظالم کی سخت مذمت کی جائے گی اور بھارتی قبضے کو ختم کرانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ ٹائمز اسکوائر نیویارک میں بھی ایک اور تنظیم ساسی کی جانب سے احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ شرکاء پانچ اگست کوماسک پہن کر سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے احتجاج کریں گے۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے