بھارت میں عید کے موقع پر بھی گائے رکشا کے نام پر مسلمانوں پر تشدد

بھارت میں عید کے موقعے پر بھی گئو رکھشا کی آڑ میں مسلمانوں کو ہراساں کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رہا۔ بھارتی شہر گڑ گاؤں (گروگرام) میں انتہا پسند ہندؤوں نے مسلمان ٹرک ڈرائیور پر گائے گا گوشت لے جانے کے جرم میں ڈنڈوں ، ہتھوڑوں ، لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے قریبی ریاست ہریانہ کے شہرگڑ گاؤں (گرو گرام) میں لقمان نامی ٹرک ڈرائیور ہندو انتہا پسندوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق مسلمان ٹرک ڈرائیور بھینس کا گوشت لے کر گروگرام جارہا تھا تاہم اسے بادشاہ پور کے علاقے میں ہندو انتہا پسندوں نے گھیر لیا اور اس پر گائے کا گوشت لے جانے کا الزام لگا کر تشدد شروع کردیا۔

اس خبر پر بحث کرنے کے لئے ابھی ہمارے پورٹل پر فری رجسٹر کریں۔

جواب دیں

زمرے