ڈیٹاکسنگ کا صحت پر اثر

سادے پانی میں پھلوں اور سبزیوں کو چند گھنٹے بگھو کر حاصل ہونے والے پانی کو ڈیٹاکس واٹر کہتے ہیں ، اس طریقے سے پانی میں سبزیوں اور پھلوں کی سب غذائیت مل جس کے سبب اس کے استعمال سے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ ماہرین غذائیت کے مطابق ڈیٹاکس واٹر جسم سے مضر صحت مادوں کی صفائی کرتا ہے اور مجموعی صحت بہتر بناتا ہے، ڈیٹاکس واٹر کے بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے اس کا صبح نہار منہ استعمال کرنا چاہیے جبکہ اس پانی کو تھوڑا ٹھوڑا کر کے پورے دن میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔