سوہنیا ٹک ٹاک چیلنج پیش کررہا ہوں

پاکستان میوزک انڈسٹری نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے مداحوں کو اپنے نئے گانے کے بول پر ٹک ٹاک بنانے کا چیلنج دے دیا۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عاصم نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے نئے گانے ’سوہنیا‘ کے پسندیدہ بول گنگناتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ عاصم نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے گانے کے بول ’مانگا مفلس کی دعاؤں کی طرح ہے تنجھ کو صنم‘ لکھے اور کہا کہ ’سوہنیا‘ ٹک ٹاک چیلنج پیش کررہا ہوں۔گلوکار نے لکھا کہ ’گانے کے ان لیریکس پر اپنی ٹک ٹاک ویڈیو بنائیں اور مجھ سے شیئر کریں، میں آپ سب کی ویڈیوز شیئر کروں گا۔‘ انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو کے بارے میں عاصم اظہر نے بتایا یہ ویڈیو ان کی والدہ نے بنائی ہے۔