برج خلیفہ لبنانی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا

برج خلیفہ لبنانی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا۔ لبنان کے دارالخلافہ میں ہونے والے دھماکوں کے بعد برج خلیفہ پر یکجہتی کے طور پر لبنانی پرچم آویزاں کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق برج خلیفہ کو لبنانی پرچم کے رنگوں سے سجا دیا گیا ہے۔ برج خلیفہ کی انتظامیہ کی جانب سے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر جاری ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ برج خلیفہ اپنے لبنانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے لبنانی پرچم کے ساتھ روشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں لبنانی عوام کے ساتھ ہیں۔ ٹوئیٹر پیغام میں دعائیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’’اے اللہ! ان پر رحم فرما جو تیری جانب لوٹ آئے ہیں، اے اللہ! اے رحیم رب، لبنان کے لوگوں کو صبر اور ہمت عطا فرما‘‘۔