پاکستان، 675 نئے کرونا کیسز، کرونا مزید 15 افراد کی جان لے گیا

پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں12 ویں سے 14 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 675 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، جبکہ مزید 15 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 136 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 14 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا وائرس کے ملک میں 20 ہزار 836 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 872 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 54 ہزار 286 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 22 ہزار 16 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 231 ہو گئیں۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 93 ہزار 571 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 157 ہو گئیں۔ خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 34 ہزار 324 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 213 ہو گئیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 ہزار 122 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 167 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔