لاہور میں کشمیر ریلی

یومِ استحصالِ کشمیر کے سلسلے میں آج حکومتِ پنجاب کی جانب سے لاہور میں گورنر ہاؤس سے چیرنگ کراس تک ریلی نکالی جائے گی۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ریلی کی قیادت کریں گے جو چیرنگ کراس پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔ گورنر ہاؤس میں قومی ترانے پڑھے جائیں گے، ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ اسی سلسلے میں پنجاب اسمبلی کا خصوصی اجلاس بھی آج شام طلب کیا گیا ہے، صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں کشمیر کی قرارداد منظور کی جائے گی۔مسلم لیگ ق کی طرف سے مسلم لیگ ہاؤس سے ریلی نکالی جائے گی جبکہ مسلم لیگ نون بھی پریس کلب کے باہر کیمپ لگائے گی۔